*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ*
*زندگی کیا ھے–؟؟*
*زندگی گزارنا نہیں جینا سیکھیں۔*
*زندگی کا سفر آسان نہیں ہوتا۔*
*ہر شخص اپنے راستے میں مشکلات- ٹھوکروں- اور آزمائشوں کا سامنا کرتا ہے۔*
*لیکن یاد رکھیں- اندھیرے کو مٹانے کے لیے کسی چراغ کی ضرورت ہوتی ہے- اور وہ چراغ ہم خود بن سکتے ہیں۔*
*اپنی روشنی کو دوسروں کے ہاتھوں میں دینے کے بجائے اپنی زندگی کا دیا خود روشن کریں۔*
*اکثر ہم دوسروں پر انحصار کرتے ہیں- یہ سوچتے ہیں کہ کوئی آکر ہمیں سہارا دے گا-*
*ہماری مشکلات کا حل نکالے گا-* *لیکن یہ رویہ ہمیں مایوسی اور ٹوٹ پھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیتا-*
*دوسروں کو اپنی روشنی بنانے والے اکثر خالی ہاتھ رہ جاتے ہیں۔*
*اس لیے اپنی زندگی میں اپنا نور خود بنیں-*
*اپنی مشکلات کا سامنا خود کریں- اور اپنی زندگی کو بہتر بنانے کی ذمہ داری قبول کریں-*
*ہر انسان کی زندگی میں دکھ- پریشانیاں آتی ہیں۔ان کا اشتہار لگانے سے ہمدردی تو مل جاتی ہے مگر سکون نہیں ملتا-*
*اللّٰہ تعالٰی اوقات سے بڑھ کر رزق تو ضرور دیتا ھے ۔*
*مگر برداشت سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتا-*
*جو بِن مانگے نواز دیتا ھے-*
*مانگو تو بے حساب دیتا ھے-*
*نعمت کے معاملے میں اپنے سے کمتر کو دیکھیں-*
*اور شُکر گزار بنیں۔*
*اور مصیبت کے معاملے میں اپنے سے زیادہ مصیبت والے کو دیکھیں-*
*تو صبر کرنے والے بنیں۔*
*بیشک اللّٰہ تعالٰی کے ہر کام میں مصلحت و حِکمت پوشیدہ ہے۔*
*مشکلیں اپنا حل ساتھ لے کر آتی ہیں۔ بس بندے کو اللّٰہ پر بھروسہ ہونا چاہیے-*
*کبھی- کبھی درد کی شدت پہ یہ احساس ہوتا ہے کہ بس اب آسانی ہی آسانی ہے-*
*یہ درد سہہ جانے کی عادت نہیں ہوتی بلکہ یہ قانون قدرت ہے کہ ہر انتہا کے بعد ایک ابتداء ہے۔*
*سو یہ کیسے ممکن ھے کہ دُکھ درد اور پریشانیوں کی انتہا پہ خوشی- سکون – اطمینان – آسانیاں نہ ہوں—؟؟؟*
*اطمینان رکھیں۔*
*مشکل وقت آئے گا- لیکن یہ ہمیشہ نہیں رہے گا-*
*ہر اندھیری رات کے بعد روشنی آتی ہے۔*
*ھمیں صرف اتنا کرنا ہے کہ ہمت نہ ہاریں اور اس وقت کا مقابلہ کریں۔*
*رات کی دبیز تاریکیوں اور اندھیروں سے ہی صبح کی کرن پھوٹتی ہے۔*
*یقین شرط ھے۔*
*دوستو: زندگی ایک نعمت ہے-* *ایک امتحان ہے۔*
*اس میں مشکلات آتی ہیں لیکن یہ مشکلات ہمیں مضبوط – بہتر – اور روشن بناتی ہیں-*
*اپنی زندگی کا چراغ خود بنیں-*
*اپنی روشنی میں چلیں-*
*دوسروں کی مدد بھی کریں-* *لیکن اپنی امیدوں کا مرکز خود کو بنائیں۔*
*بس زندگی میں اعتدال رکھیں-*
*توازن برقرار ھو تو ھر مسلہ خود بخود حل ھو جاتا ھے-*
*اللہ سب کی زندگیوں میں اسانیاں پیدا کرے-*
*آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ*
*صبح بخیر!*