تحریر۔ ڈاکٹر غلام یسین۔لاھور
۱، روزانہ کم از کم تیس سے پنتالیس منٹ تک ورزش ضرور کریں۔ اور اگر ورزش نہی تو سب سے بہترین ورزش نماز ھے۔ اگر آپ پانچ وقت نماز پڑھتے ھیں تو یوں سمجھیں کہ آپ بہترین ورزش کر رھے ھیں۔ جس سے ناصرف جسم کے تمام جوڑ بلکہ پٹھوں اور دل کی بھی ورزش شامل ھے ۔ رکوع سے پٹھوں کے کھچاؤ میں بہتری اور سجدہ کی حالت میں خون کی بہترین گردش ھوتی ھے ۔ اور ناصرف دماغ میں بلکہ آنکھوں میں بھی خوشگوار اثر پڑتا ھے اور جسم۔ میں آکسیجن کی مقدار اور گردش متوازن رھتی ھے۔
۲، پانی کی ایک مناسب مقدار کا پینا آپ کے پٹھوں اور جوڑوں کی لبریکیشن میں اچھا اثر ڈالتی ھے اور ان کو آسانی سے حرکت مرنے میں مدد کرتی ھے ۔
۳، جب سردی کی لہر بہت شدید ھو جایے تو کوشش کریں کہ اپنے آپ کو گرم رکھیں ، گرم پانی سے نہایں، کپڑے اچھے گرم اور عام حالات سے زہادہ پہنیں، اور گھر کا درجہ حرارت بھی مناسب لیول تک رکھیں تاکہ آپ کے پٹھے اور جوڑ اس کی وجہ سے متاثر نا ھوں۔ اور اگر درجہ حرات کنٹرول نہی کر سکتے تو اپنے کپڑے اتنے گرم رکھیں اور اچھی جرابیں اور جوڑوں پر گرپ چڑھایں ۔۔تا کہ جوڑ گرم رھیں
۵،
وٹامن ڈی کے حوالے سے خوراک ۔
سردیوں کے موسم میں کیونکہ دھوپ کی کمی ھوتی ھے جسکی وجہ سے اکثر لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی ھو تی ھے ، تو وہ زیادہ متاثر ھو جاتے ھیں ۔ جس کی وجہ سے پٹھوں، ھڈیوں اور جوڑوں میں درد شروع ھو جاتی ھے تو وٹامن ڈی کی مقدار زیادہ استعمال کریں۔ جو کہ مچھلی ، انڈے، مالٹے کے جوس، پالک، دودھ ، کلیجی خاص طور پر گایے کی کلیجی کے استعمال سے بھی پوری کی جا سکتی ھے ۔
۶، صحت مندانہ عادات بہت ھی ضروری ھیں جس سے تمام صحت ٹھیک رھے جس میں ایک مکمل غذای اجزا، اور بہترین نیند شمل ھے۔
گھریلو ااتعمال کی بہت سی اشیا کا بہترین رزلٹ ھے ۔
دار چینی۔۔ جو کہ اینٹی ینفلیمیٹری اور ھیلینگ پراپرٹی رکھتی ھے ۔ لہذا مسلز کی دردوں کو ٹھیک کرنے میں مدد گار ھے۔
مسٹرڈ آیل ۔۔ یہ بھی انٹی انفلیمیٹری ھے اور مساج کرمے سے جوڑوں کی دردیں اور پٹھوں کے کھچاؤ کو نرم کرتی ھے اس کو لگا کر کم از کم ایک گھنٹہ تک چھوڑ دیں اور پھر دھونا چاھیں تو دھو لیں۔۔
سیب کا سرکہ ۔۔ یہ بھی جوڑوں کی درد اور کھچاؤ کو ٹھیک کرتا ھے
کیلے۔۔ پاٹاشیم کی موجودگی کی وجہ سے کیلا بھی جوڑوں کی دردوں کو کم کرتا ھے اور ان کو حرکت میں آسانی پیدا کرتا ھے ۔
ھلدی ۔۔ یہ بھی ایک انٹی انفلیمیٹری خصوصیات کی حامل بہت بڑی دوا بھی اور خوراک بھی ۔۔جوڑوں کے دردوں کو ٹھیک کرتی ھے ۔۔
اور صحت کو جراثیم سے بچا کر رکھتی ھے حتی کہ کینسر تک کے مریضوں میں شاندار رزلٹ ھے ۔۔
ھومیو کی عظمت جان کر جیو!